اللہ تعالیٰ نے انسان کو کمزور بنایا ہے.. اور انسان ہونے کی حیثیت سے ہم سے بہت سی غلطیاں ہو جاتی ہیں.. اللہ تعالیٰ ہمارا رب ہے بہت مہربان ہے اگر ہم غلطی کرنے کے بعد شرمندہ ہیں اور توبہ کر رہے ہیں تو
اللہ تعالیٰ ہمارے سب گناہ معاف فرما دیتا ہے.....جیسے جاری رہنے والی نیکیاں ہوتی ہیں.. ویسے جاری رہنے والے گناہ بھی ہوتے ہیں.. ایک گناہ وہ ہے جو آپ خود کرتے ہیں.. جو آپ کے اور اللہ کے درمیان ہوتا ہے.. اس پر کوئی گواہ نہیں ہوتا.. اور ایک گناہ وہ ہے جو آپ سب کے سامنے کرتے ہیں.. اور دوسرے لوگوں کے لئے بھی گناہ کا ذریعہ بنتے ہیں.. ایسا مواد لوگوں سے شیئر کرنا جس کو پڑھ کر لوگوں کے دلوں میں سفلی جذبات پیدا ہوں چاہے وہ گانے ہوں، شاعری ہو یا کوئی بھی کلپ.. سوچ سمجھ کر یا سوچے سمجھے بغیر اس کو شیئر کر دینا.. کسی کی تعریف میں ایسا غلو کرنا کہ اس کو سب اپنے آگے کیڑے مکوڑے نظر آئیں..کسی کواپنی طرف مائل کرنے کے لئے الفاظ ایسا استعمال کرنا جو اللہ نے آپ کے لئے حلال ہی نہیں کئے.. کل آپ کے لئے کیسی مصیبت لا سکتا ہے.. کبھی سوچا بھی ہے!؟ ... آپ کل کو اللہ کے حضور کیسے کھڑے ہوں گے.. بالفرض آپ کی نیکیاں اتنی ذیادہ ہوں کہ گناہوں سے ان کا پلڑا بھاری بھی ہو جائے اور جنت مل بھی جائے تو سابقون الاولون کے ساتھ تو نہیں ہوں گے..اور جن جن لوگوں کو آپ نے اپنے الفاظ سے لبھایا ہے یا گناہ پر اکسایا ہے ان کے گناہ کا بوجھ بھی آپ ہی سمیٹیں گے.. اللہ کے لئے اللہ کے احکامات کا مذاق مت اڑائیں.. کیوں دنیا کی خواہش آپ کو اتنا لبھاتی ہے اور کیوں جنت کی خواہش تمام خواہشات حاوی پر نہیں ہوتی.... آپ کا نامہ اعمال ایک ہی ہے مختلف جگہوں پر مختلف ناموں سے جو بھی مواد آپ نے شیئر کیا ہے وہ آپ کے نامہ اعمال میں ہی جارہا ہے.. ڈریں اس دن سے جب آپ کا نامہ اعمال سب کے سامنے کھولا جائے گا.. آج توبہ کر سکتے ہیں کل پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی ہاتھ آنے والا نہیں ہے..
آج ہی توبہ کریں اور ایسا تمام مواد ڈیلیٹ کر دیں.. اللہ سے ڈر جائیں اور اللہ کے راستے میں آجائیں اللہ ان شاء اللہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا..
No comments:
Post a Comment