ایک ہی پرا بھو کی پوجا ہم اگر کرتے نہیں
ایک ہی در پر مگر سر آپ بھی رکھتے نہیں
اپنی سجدہ گاہ اگر دیوی کا استھان ہے
آپ کے سجدوں کا مرکز بھی تو قبرستان ہے
دیوی دیوتاؤں کا جو رکھتے نہیں ہیں ہم حساب
ہر جگہ مشکل کشا ہیں آپ کے بھی بے حساب
جتنے کنکر اتنے شنکر یہ اگر مشہور ہے
کیوں مزاروں پر یہ سجدے آپ کا دستور ہے
پوجتے ہیں ہم اگر ان کو جو ہل سکتے نہیں
جن کو کرتا ہے تو سجدے وہ بھی چل سکتے نہیں
مشکل وقت کا نعرہ اپنا ہے گر بجر نگ بلی
تیرے منہ پر بھی ہے نعرہ حیدری و یا علی
ہم چڑھاتے ہیں چڑھاوے جو بتوں پہ بے شمار
کیوں مزاروں پر چڑھاتے ہو یہ چادر شاندار
ہم بھی مشرک تم بھی مشرک بات بالکل صاف ہے
جنتی تم دوزخی ہم کو نسا انصاف ہے
No comments:
Post a Comment